6 مئی 2014 - 11:30
جنوب مغربی پاکستان میں دس دہشتگردوں کی ہلاکت

پاکستان کے صوبے بلوچستان میں اس ملک کی سیکیورٹی فورسیز کی کاروئی میں کم از کم دس دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔

ابنا: پاکستان کی سرحدی فوج کے ترجمان وصی خان نے کوئٹہ میں نامہ نگاروں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشتگردوں کے خلاف پاکستان کی سیکیورٹی فورسیز کی یہ کاروائی پنجگور کے پہاڑی علاقے میں انجام پائی جہاں ان سیکیورٹی فورسیز نے دہشتگردوں کے تین خفیہ ٹھکانوں کو تباہ کرتے ہوئے دس دہشتگردوں کو ہلاک کردیا۔ اس ترجمان کے مطابق اس کاروائی کے دوران دہشتگردوں کی جانب سے کی جانے والی جوابی فائرنگ میں صرف تین سیکیورٹی اہلکار زخمی ہوئے۔ پاکستان کی سرحدی فوج کے ترجمان وصی خان نے دعوی کیا کہ ہلاک ہونے والے دہشتگرد پاکستان کے صوبے بلوچستان میں ٹارگٹ کلنگ اور دہشتگردانہ بم دھماکوں میں ملوّث رہے ہیں۔

.......

/169